پاکستانی شہری دبئی میں 430 ارب روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے

دبئی(آئی این پی) پاکستانی شہری دبئی میں 430 ارب روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے، سیاسی شخصیات، سر کاری حکام اور بزنس ٹائیکون جائیداد کے بڑے خریدار ہیں۔دبئی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 2014ء میں پاکستانی ساڑھے 7 ارب اماراتی درہم کی جائیداد خرید کر دبئی میں غیرملکی جائیداد خریدنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگئے۔ 2013ء میں پاکستانیوں نے 8 ارب 60 کروڑ درہم کی جائیداد خریدی۔ بھارت 18 ارب 23 کروڑ اماراتی درہم کی جائیداد خرید کر سرفہرست ہے۔