دہشتگردی کیخلاف جنگ اسلام کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف لڑی جارہی:اوباما

دہشتگردی کیخلاف جنگ اسلام کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف لڑی جارہی:اوباما

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کو امریکہ کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہوگا،دہشتگردی کو فروغ دینے والوں اور ان کی فنڈنگ کرنیوالوں کر پکڑنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد  لوگوں کو امریکہ اور مغرب کیخلاف یہ کہہ کر بھڑکا تے ہیں کہ ہم اسلام کےخلاف جنگ کر رہے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے ، امریکہ ان لوگوں  سے لڑ رہا ہے جو اسلام کو بدنام کر رہے ہیں ، کوئی مذہب کسی بے گناہ کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دشہتگردوں کے انٹرنیٹ پر پیغامات روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، کسی کہ بارے میں نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کب شدت پسند بن جائے، القاعدہ اور داعش اسلام کو بدنام کر رہے ہی