دبئی: پاکستانی نے اے ٹی ایم سے ملنے والے50 ہزاردرہم مالک کولوٹادئیے

دبئی( صباح نیوز)دبئی میں ایک ایماندار پاکستانی نے اے ٹی ایم سے ملنے والے50 ہزاردرہم اصل مالک کولوٹادئیے۔محمد عالم ایک نجی ادارے میں کام کرتا ہے اور اسکی ماہانہ آمدنی ساڑھے تین ہزاردرہم ہے۔ اسے اے ٹی ایم مشین سے ایک پیکٹ ملاجسے اس نے قریبی پولیس سٹیشن میں جمع کرادیا۔پولیس نے محمد عالم کی دیانت داری کو سراہا۔