جنرل راحیل کے دورہ افغانستان کا خیرمقدم، دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مزید کوششیں کرنا ہونگی: امریکہ

جنرل راحیل کے دورہ افغانستان کا خیرمقدم، دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مزید کوششیں کرنا ہونگی: امریکہ

واشنگٹن(نوائے وقت نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے علاقہ افغانستان بڑھانے کیلئے مزید کوششوں کی حمایت کریگا۔ ترجمان محکمہ خارجہ جین ساکی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں گہرے تعاون کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستانی آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کا دورہ ایک دن کا تھا۔ دورہ سے افغانستان اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات بہتر اور تعاون بڑھنے کی کوششوں میں اضافہ ہو گا جس کی ہم حمایت کرینگے۔ انہوں کہا کہ دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کو مزید کوششیں کرنا ہو نگی۔
امریکہ