امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے نتائج جلد سامنے آئینگے: افغانستان

امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے نتائج جلد سامنے آئینگے: افغانستان

کابل (آئی این پی+ بی بی سی اردو) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ کابل کے بعد افغانستان نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے، پاکستانی وفد نے افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مدد فراہم کرنے کی دوبارہ یقین دہانی کروائی۔ بدھ کو افغان صدر اشرف غنی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ موجود پاکستانی وفد نے افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مدد فراہم کرنے کی دوبارہ یقین دہانی کروائی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک افغان دوطرفہ تعلقات سے دونوں ممالک میں دیرپا قیام امن کو یقینی بنایا جائیگا۔ جنرل راحیل نے افغانستان میں قیام امن میں مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور یہ کہ پاکستان کی ان کوششوں کے نتائج مستقبل قریب میں مزید واضح ہوجائیں گے۔ افغان صدر اشرف غنی کے دفتر سے جاری ہونے والے تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ موجود پاکستانی وفد نے افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مدد فراہم کرنے کی دوبارہ یقین دہانی کروائی۔ پیغامات اور فراہم کی جانے والی پیش رفت مثبت تھی جس سے پاکستان کے عزم کا اظہار ہوتا ہے، ان کوششوں کے نتائج مستقبل قریب میں واضح تر ہوجائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک افغان دوطرفہ تعلقات سے دونوں ممالک میں دیرپا قیام امن کو یقینی بنایا جائیگا۔
افغانستان