افغانستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو انخلاء کا منصوبہ تبدیل کرنے پر غور کرینگے: امریکی وزیر دفاع

افغانستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو انخلاء کا منصوبہ تبدیل کرنے پر غور کرینگے: امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی انتظامیہ نے دوسری بار افغانستان سے انخلا کے منصوبے میں تاخیر پر غور شروع کردیا ہے۔ نئے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو آئندہ سال کے آخر تک امریکی افواج کے مکمل انخلا کے موجودہ منصوبہ کو تبدیل کرنے پر غور کیا جائیگا۔ امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ ان کی سفارش پر وائٹ ہاؤس فوجی انخلا میں تاخیر پر غور کررہا ہے۔