زیپی لیونی کے وارنٹ گرفتاری، اسرائیل نے اپنے وزرائ، کو برطانیہ جانے سے روک دیا

مقبوضہ بیت المقدس (ثناءنیوز) اسرائیلی نے سابق صہیونی وزیرخارجہ زیپی لیونی کے برطانیہ میں جنگی جرائم کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حکومت میں شامل تمام وزرا کو عارضی طور پربرطانیہ کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں زیپی لیونی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے واقعے کے بعد اس امر کا امکان موجود ہے کہ اسرائیل کے کسی بھی سیاسی یا عسکری اہلکار کو برطانیہ جانے پرمقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی نائب وزیرخارجہ ڈانی ایالون نے کہا کہ یہ پابندی عائد کرنا ان کی مجبوری ہے۔ایک سوال کے جواب میں ایالون کا کہنا تھا کہ اسرائیل برطانیہ سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اسرائیلی عہدیداروں کی مختلف مقدمات میں مطلوب ہونے کے باعث گرفتاری روکنے کے لیے پارلیمنٹ میں قانون سازی کرے گا تاکہ اس مسئلے کا مستقل بنیادوں پرحل نکالا جاسکے۔