امریکی پالیسی نہیں بدلی، اوباما بش کے نقش قدم پر چل رہے ہیں : احمدی نژاد

کوپن ہیگن (اے ایف پی) کوپن ہیگن میں عالمی حدت کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے موقع پر ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اوباما بھی بش کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ۔ افغانستان اور فلسطین میں صورتحال تشویشناک ہے۔ بارک اوباما نے اپنے آپ کو غیرجانبدار رکھنے کا موقع ضائع کر دیا ہے۔