حافظ طاہر اشرفی کی مفتی اعظم پولینڈ سے ملاقات
وارسا (آئی این پی) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مفتی اعظم پولینڈ سے ملاقات کی جس میں عالم اسلام کی صورتحال اور یورپ میں مسلمانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مفتی اعظم پولینڈ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے یقین دلایا جلد پولینڈ کے علما کا وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔ اشرفی نے کہا کہ پولینڈ کے علما اور مسلم نوجوانوں کی تربیت کیلئے پاکستان علما کونسل تیار ہے ۔