امریکہ میں ایف بی آئی نے بوسٹن دھماکوں کے دومشتبہ ملزمان کی تصاویرجاری کردیں،حکام کا کہنا ہےکہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

امریکہ میں ایف بی آئی نے بوسٹن دھماکوں کے دومشتبہ ملزمان کی تصاویرجاری کردیں،حکام کا کہنا ہےکہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

بوسٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ایف بی آئی حکام نے مشتبہ دو ملزمان کی تصاویر اور ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کی۔ تصاویر میں دونوں کو کالے رنگ کے بیگ اٹھائے جائے وقوعہ کی جانب بڑھتے دکھایا گیا ہے۔ حکام نے امریکی عوام سے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے کی اپیل کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بوسٹن میں میراتھن ریس کے دوران ہونے والے دھماکوں میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہوئے تھے، ابھی تک کسی بھی گروپ یا تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔