امریکہ نے بھارت کی سب سے بڑی کمپنی کی 11 ادویات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

امریکہ نے بھارت کی سب سے بڑی کمپنی کی 11 ادویات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

واشنگٹن (ثناءنیوز) امریکی حکام نے بھارت کی سب سے بڑی دوا ساز کمپنی رین بیکسی لیبارٹریز کی ایک فیکٹری کی تیار کردہ ادویات کی امریکہ میں درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق خوراک اور ادویات کے شعبے کے امریکی محکمے FDA کا یہ فیصلہ رین بیکسی کمپنی کی بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں قائم فیکٹری میں تیار کردہ ادویات کے بارے میں ہے۔ فیصلے کی وجہ دوا سازی اور کوالٹی کنٹرول کے مراحل میں پائے جانے والے مسائل بتائے گئے ہیں۔