افغا نستان: صوبہ کنڑ میں” طوفان درہ“ آپریشن میں 35طالبان شہید کرنے کادعویٰ

افغا نستان: صوبہ کنڑ میں” طوفان درہ“ آپریشن میں 35طالبان شہید کرنے کادعویٰ

کابل(اے این این) افغا ن حکام نے صوبہ کنڑکئے گئے” طوفان درہ“نامی آپریشن میں 35طالبان کو شہید کرنے کادعویٰ کیاہے جبکہ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی نے دارالحکومت کابل سے 47میزائلوں کی ایک کھیپ برآمدکرکے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔منگل کوافغان حکام کے مطابق صوبہ کنڑمیں افغان نیشنل آرمی اور افغان نیشنل پولیس نے طوفان درہ نامی مشترکہ آپریشن گزشتہ ہفتے شروع کیاتھااوراس دوران ضلع چھپہ دارا کے علاقے کلیمو میں 35 طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کیاگیاجبکہ چارطالبان زخمی بھی ہوئے ۔آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارودبھی برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب افغان انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ ” نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی“ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کا منظم حملہ ناکام بناتے ہوئے میزائلوں کی ایک کھیپ برآمد کرلی گئی ہے ۔بیان کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران 47 میزائل برآمد کیے ہیں۔