-چین میں بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا فورم کا انعقاد پاکستان سمیت 27 ممالک کی شرکت
بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے پریس سنٹر کے زیر اہتمام بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا فورم کا انعقاد کیا گیا ،پاکستان ، تھائی لینڈ ،میانمار ،قازقستان ، یوکرائن،بلغاریہ اور بیلاروس سمیت27 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے بتیس میڈیا حکام نے فورم میں شرکت کی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بیجنگ میں گزشتہ روز منعقدہ فورم میں غیر ملکی میڈیا تنظیموں کے نمائندوں نے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں میڈیا کے شعبے میں تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔پاکستان ، تھائی لینڈ ،میانمار ،قازقستان ، یوکرائن،بلغاریہ اور بیلاروس سمیت ستائیس بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے بتیس میڈیا حکام نے فورم میں شرکت کی۔ فورم کے شرکا نے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون اور صحافتی تبادلوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی مواقع کا تبادلہ کیا جانا چاہیے۔ چین میں قیام کے دوران مذکورہ میڈیا نمائندے (آج)چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ انیسویں قومی کانگریس کی کوریج کے لیے اٹھارہ سو سے زائد سمندر پار صحافیوں کا اندراج کیا گیا ہے۔