یورپی کمشن کا پاکستان میں متاثرین سیلاب کیلئے مزید 65 لاکھ یورو امداد کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) یورپین کمشن نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے مزید 65 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد خاص طور پر سندھ کے سیلاب زدگان کو شیلٹر، پانی، خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کیلئے خرچ کی جائے گی۔ پیر کو یہاں یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یورپی کمشن کی بین الاقوامی امداد کی کمشنر کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ صورتحال ابھی تباہ کن ہے۔ یورپی کمشن اب تک 98 ملین یورو امداد فراہم کر چکا ہے۔