ہلیری کی آمد کے باعث ایرانی صدر احمدی نژاد نے دورہ پاکستان موخر کر دیا

اسلام آباد /تہران (آ ئی این پی) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی 20اکتوبر کو اسلا م آباد آمد کے باعث رواں ہفتے کے آخر میں کیا جانے والا دورہ پاکستان موخر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ ایک پاکستانی سفارتکار نے صدر محمود احمدی نژاد کی جانب سے دورہ پاکستان موخر کیے جانے کی تصدیق کی تاہم سفارتکار کے مطابق ایرانی صدر کے دورے کے موخر ہونے کا ہلیری کلنٹن کے دورہ پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ صدر احمدی نژاد مستقبل میں جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔