پاکستان کے ساتھ سول جوہری تعاون عالمی قوانین کے عین مطابق ہے: چین

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سول جوہری تعاون عالمی قوانین کے عین مطابق ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چشمہ پاور پلانٹ کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاک چین سول جوہری تعاون پرامن مقاصد کیلئے ہے اور یہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی زیر نگرانی ہے۔