پاکستان سے ملحقہ افغانستان کےسرحدی علاقوں میں حقانی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے..افغان وزیر دفاع عبدالرحیم وردک

پاکستان سے ملحقہ افغانستان کےسرحدی علاقوں میں حقانی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے..افغان وزیر دفاع عبدالرحیم وردک

عبدالرحیم وردک کا کہنا تھا کہ دو روز قبل افغان سیکیورٹی فورسز اور نیٹو افواج نے ملکر حقانی نیٹ ورک کیخلا ف آپریشن \\\"نائف ایج\\\"کا آغاز کر دیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ آپریشن پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغانستان کے مشرقی علاقوں میں شروع کیا گیا ہے اور اسکا مقصد حقانی نیٹ ورک کو افغانستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں سے روکنا اور خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔دوسری جانب نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن حقانی نیٹ ورک کے زیر اثر کشیدہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے ، تاہم انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔