شمالی افغانستان میں خودکش حملے میں 3 سالہ بچہ جاں بحق

کابل (ثناءنیوز) شمالی افغانستان میں خودکش حملے میں 3 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ صوبائی انٹیلی جنس چیف جنرل احمد سادات اپنے 4 محافظوں سمیت زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق پیر کی صبح ساڑھے آٹھ بجے ایک خودکش حملہ آور شمالی صوبے ” فریاب “ کے دارالحکومت میں صوبائی انٹیلی جنس جنرل چیف سید احمد سادات کی گاڑی سے ٹکرا دیا اور دھماکہ کر دیا۔ دھماکے سے قریب کھڑا ایک تین سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ احمد سادات اور ان کے چار محافظ زخمی ہو گئے ہیں ۔ مقامی نائب گورنر عبدالستار باریز کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب احمد سادات صوبائی دارالحکومت میامناح میں واقعہ اپنے دفتر جا رہے تھے ۔ تاحال کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ واضح رہے کہ فریاب کا شمار افغانستان کے نسبتاً پرامن علاقوں میں ہوتا ہے۔
حملہ