حنا ربانی کھر سے امریکی سفیر کی ملاقات ہلیری کے مجوزہ دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ریڈیو نیوز) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے امریکی سفیر کیمرون منٹر اور پاکستان و افغانستان کیلئے جاپانی نمائندہ خصوصی نے الگ الگ ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفیر نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ، امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے 20 اکتوبر سے شروع ہونیوالے دورہ پاکستان کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جاپانی نمائندہ خصوصی اور حنا ربانی کھر کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغان امور اور دہشت گردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر کی حنا ربانی کھر سے ون آن ون ملاقات مےں پاکستان امریکہ تعلقات کے مختلف امور پر بات کی گئی۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان پر حملے لمحہ فکریہ ہےں، افغان سرزمین پر قیام امن کےلئے سنجیدہ اور مخلص ہےں، ہلیری کلنٹن کے آئندہ دورے سے دوطرفہ روابط مستحکم ہوں گے، پاکستان امریکہ اعتماد کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔