امریکہ نے بیگ میں رکھا جانے والا دو کلو وزنی نیا ڈرون طیارہ بنالیا ۔

امریکہ نے بیگ میں رکھا جانے والا دو کلو وزنی نیا ڈرون طیارہ بنالیا ۔

حکام کے مطابق خاموشی سے فضا میں پرواز کرکے انسانوں کو نشانہ بنانے والا نیا ڈرون تیارکرلیا گیا ہے، کیمی کیز نامی یہ ڈرون صرف دو کلو وزنی ہے اور کسی بھی فوجی کے بیگ میں آسانی سے رکھا جاسکتا ہے۔ حکام کے کہنا ہے کہ یہ ڈرون ایک ٹیوب کے ذریعے چلایا جاسکتا ہے۔ اس کے پر آسانی سے الگ ہوجاتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس ڈرون کو جلد امریکی فوج کا حصہ بنایا جائے گا۔