اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے وزیراعظم معروف البخیت کی حکومت کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے کابینہ تحلیل کر دی

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے وزیراعظم معروف البخیت کی حکومت کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے کابینہ تحلیل کر دی

دیگر عرب ممالک کی طرح اردن میں بھی حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان ،سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی کے نمائندے جنوری سے آئینی اصلاحات کے لیے تحریک چلا رہے ہیں ۔ ملک میں پھیلتے انتشارحکومتی ناکامی کے بعد اردن وزیراعظم معروف بخیت اور ان کی کابینہ نے استعفی دے دیا جسے شاہ اردن نے منظور کرلیا ہے۔ایک سو بیس اراکین پارلیمنٹ میں سے ستر اراکین کے استعفے کے بعد کابینہ تحلیل کر دی گئی ۔شاہ عبداللہ کی جانب سے عون الخصوانح کو نیا وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان ہے ۔اکسٹھ سالہ عون الخصوانح عالمی عدالت انصاف کے جج اور اردن کی شاہی عدالت کے چیف بھی رہے ہیں۔شاہ عبداللہ دوم نے اگست میں آئین میں ترامیم کا اعلان کیا تھا۔لیکن حزب اختلاف نے ان مجوزہ ترامیم کو مسترد کر دیاتھا اور اصلاحات کے عدم نفاذ پر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔