لیبیا : الجزائر کے سفارتخانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ، محافظ اور2 راہگیر شدید زخمی

طرابلس (اے ایف پی) لیبیا کے دارالحکومت میں الجزائر کے سفارتخانے پر حملے میں ایک گارڈ اور 2 راہگیر زخمی ہو گئے جس سے عمارت اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ غیرملکی سفارتخانوں کی سکیورٹی پر مامور یونٹ کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا حملہ آوروں نے ایک کار سے دھماکہ خیز مواد سے بھری بوری محافظوں کی چیک پوسٹ کے قریب پولیس کی کار پر پھینک دی۔ اس علاقے پر ملیشیا فجر کا کنٹرول ہے۔ بگڑتے حالات پر نائیجیرین ایمبیسی سمیت دیگر مشنز 2014ء میں بند کر دئیے گئے تھے۔ یہ واقعہ اس اعلان کے ایک روز بعد پیش آیا ہے جب فجر لیبیا ملیشیا نے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔