فرانسیسی جریدے پر حملہ دنیا تہذیبوں کے تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے : ترک صدر

انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہاہے کہ فرانسیسی جریدے پرحملوں کے بعداسلام پرخفیہ حملے قابل تشویش ہیں، چارلی ہیبڈو واقعہ کے بعد دنیا تہذیبوں کے تصادم کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انقرہ میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہ فرانسیسی جریدہ چارلی ہیبڈو توہین آمیز خاکے چھاپنے کے باعث بدنام تھا جانتے ہیں کہ چارلی پر حملے کے بعد اسلام پر خفیہ حملے کئے جا رہے ہیں اور اس پر ترکی کو تشویش ہے۔ رجب طیب اردگان نے کہادنیا تہذیبوں کے تصادم کی جانب بڑھ رہی ہے۔
ترک صدر