ریسٹورنٹ مالک کا قتل، برطانوی پولیس نے پاکستان سے مدد طلب کرلی

سٹیفورڈ شائر (آئی این پی) برطانیہ کے شہر سٹیفورڈ شائر کی پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک کے قتل کے بعد پاکستان فرار ہونے والے ایاز علی کی تلاش تیز کردی ہے اور پاکستان سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے 5 سال قبل 6 مسلح افراد نے سٹیفورڈ شائر کے علاقے لنگٹن میں ریسٹورنٹ کے مالک محمد افسر پر فائرنگ کردی تھی ۔