جان کیری کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

جان کیری کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

پیرس(اے این این)امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات، ایران کے جواہری پروگرام پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے پیرس میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات اِسی ہفتے کے اوائل میں جنیوا میں ہونے والی ان کی ملاقاتوں کا ایک تسلسل تھی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھنے اور اگلے ہفتوں کے دوران دوبارہ ملنے پر اتفاق کیا گیا۔
جان کیری/ملاقات