توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے:عبداللہ وانی

سرینگر(کے پی آئی)امیر جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر عبداللہ وانی نے کہا کہ حضورؐ کی محنت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہی۔ ہمارا ایمان تب تک مکمل نہیں ہے جب تک نہ ہم دنیا کے تمام انسانوں سے زیادہ محبوب حضورؐ کو رکھیں۔ جامع مسجد مندورہ ترال میں سیرت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر نے کہا کہ فرانس اور دیگر مغربی ممالک میں حضورؐ کے توہین آمیز خاکے شائع کرانے کا جو مجرمانہ سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے اس سے امت مسلمہ کے دل شدید مجروح ہوتے ہیں اور امت کے لیے توہین کا یہ سلسلہ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہی۔ امیر جماعت نے کہا کہ اپنے نبیؐ کی توہین پر شدید احتجاج ہمارا حق ہے لیکن ساتھ ساتھ ہمیں اپنے عمل سے حضورؐ کی سیرت دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے سامنے آنا چاہئے۔ مغرب کی اسلام دشمن پالیسوں کا جواب دینے کے لیے بہترین ذریعہ یہ ہے کہ ہم اسلام کی آفاقی تعلیم دنیا کے سامنے پیش کریں اور احیائے خلافت کے لیے کوششوں کو مزید تیز کریں۔