بھارت کا کشمیر میں لشکر طیبہ کا سرکردہ کمانڈر ابومعاویہ کی گرفتاری کا دعویٰ

سرینگر (آئی این پی) بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کشمیر کے ضلع سوپور میں کاروائی کر کے لشکر طیبہ کے سرکردہ عسکریت پسند کمانڈر ابو معاویہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابو معاویہ ایک مقامی سرپنچ کے گھر میں چھپا ہوا تھا جب اسے سپیشل آپریشن گروپ نے گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی ابو معاویہ کے نام سے شناخت ہوئی جبکہ اس کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔