افغانستان آپریشن، ڈرون حملہ 2 پولیس اہلکار اور 30 طالبان ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان آپریشن، ڈرون حملہ 2 پولیس اہلکار اور 30 طالبان ہلاک، متعدد زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان میں بم دھماکے، سکیورٹی فورسز کے آپریشن اور ڈرون حملے میں 2 پولیس اہلکار اور 30 طالبان ہلاک ہو گئے۔ گذشتہ دنوں کے دوران طالبان کی جانب سے پولیس پر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ننگر ہار صوبے میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں کم از کم تین طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے۔ دریں اثنا پولیس حکام نے بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ کنڑ اور صوبہ قندوز میں آپریشن کیے جا رہے اس میں متعدد طالبان زخمی ہو گئے، ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔