حکومت مدت پوری کریگی ، عمران ناتجربہ کار سیاستدان ہیں : احسن اقبال
جدہ (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر 60 روز کے اندر انتخابات ہو جائیں گے، حکومت 4جون کو اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جدہ میں عمرہ کیادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا قوم کو ترقی کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہئے‘ ملک میں بجلی کے سنگین بحران پر قابو پانے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیاکیونکہ ہم نے 2013ءکے انتخابات میں بجلی بحران اور دہشت گردی پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا۔ عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا خان صاحب ناتجربہ کار سیاست دان ہیں۔ ان کی پارٹی نے خیبر پی کے میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی.