قطر نے سعودی عرب کی جانب سے کئی ہفتوں سے بند سرحد کو عازمین حج کے لیے کھولنے والے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پریس کانفرنس کے دوران قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن التھانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قطر میں رہنے والے یا قطر سے آنے والے عازمین کو حج کرنے سے روکنے کا فیصلہ سیاسی تھا، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اب عازمین حج کو اجازت دینا بھی ایک سیاسی فیصلہ ہے، مگر یہ دوسری سوچ سے کیا گیا فیصلہ ہے۔قطر کے وزیر خارجہ نے سعودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارے لیے دوسرے درجے کی راہ اختیار کی گئی.تاہم اب ہمارے شہری حج کے فرائض ادا کر سکیں گے۔محمد بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ ہمارا اب بھی یہ مطالبہ ہے کہ حج کے معاملے کو سیاست سے دور رکھا جائے.مذہبی معاملات کو سیاسی مسائل سے نہ ملایا جائے۔خیال رہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 17 اگست کو قطر سے منسلک سلوا سرحد کوعازمین حج کے لیے کھولنے کا حکم دیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024