بنگلور میں بی جے پی کے دفتر کے سامنے بم دھماکہ،13افراد زخمی

 نئی دلی( نوائے وقت نیوز) بھارتی شہر بنگلور میں بی جے پی کے دفتر کے سامنے بم دھماکوں کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز موادموٹر سائیکل کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی شدت پسند سیاسی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) نے بم دھماکوں کی ذمہ داری سٹوڈنٹ آف اسلامک موومنٹ انڈیا(سیمی) پر عائد کردی ہے۔