اوباما اور سینیٹر راجروکر کو مہلک زہر ”ریسین“ والے خطوط موصول

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) امریکی صدر باراک اوباما اور سینیٹر راجروکر کو مشتبہ مواد سے بھرے خطوط بھیجے گئے ہیں۔ سیکرٹ سروس کے مطابق خط وائٹ ہا¶س کے میل سکریننگ مرکز میں پکڑے گئے۔ ادھر ایف بی آئی کے ترجمان نے بتایا اس کا بوسٹن دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ابتدائی انکوائری میں کہا گیا ہے اوباما کو بھیجے گئے خط میں مہلک زہر ”ریسین“ کے ثبوت ملے ہیں۔ 48 گھنٹے میں مزید تفصیلات اور تفصیلی رپورٹ سامنے آئے گی۔ امریکی پوسٹل حکام نے سینیٹر راجروکر کو لکھے گئے خط کے لفافے پر زہریلے مواد کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے سینیٹر راجروکر کو لکھے گئے ایک خط کے لفافے پر زہریلے مواد ریسین کی موجودگی کا پتہ چلایا ہے۔ خط کو سینیٹر راجروکر تک پہنچنے سے روک لیا گیا۔ امریکی حکام کیلئے آنے والی ڈاک کی چیکنگ کا سلسلہ 2001ءمیں خط کے لفافوں میں اینتھریکس کی موجودگی کے بعد سے شروع کیا گیا تھا۔ادھر مشتبہ پیکٹ ملنے پر سینٹ کی عمارت کے دو حصے بھی خالی کرا لئے گئے۔