افغانستان : نیٹو قافلے پر طالبان کا حملہ‘ 15 آئل ٹینکر جلا دیئے‘ تین افراد ہلاک

کابل (این این آئی) افغانستان میں نیٹو کے پندرہ ٹینکرز کو آگ لگا دی گئی۔ فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ طالبان نے صوبہ فرح میں نیٹو آئل ٹینکرز کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ٹینکرز کو آگ لگ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے پندرہ ٹینکرز کو لپیٹ میں لے لیا۔ دو ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ غیر ملکی فوج کے ہونے کے باوجود پرتشدد کارروائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔
آگ