چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہو گئی ہے۔

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہو گئی ہے۔

چین کے صوبے ہینن میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں چھبیس کان کن ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں گیارہ افراد زیر زمین پھنس گئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان کے باہر بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کے نکلنے کا انتظار کررہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس کوئلے کی کان میں حادثات کی وجہ سے چھبیس سو کان کن ہلاک ہوئے تھے۔