یونان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 16افرادہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے .منہ زور ریلا کئی گاڑیاں بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یونانی دارالحکومت ایتھنز کے قریبی علاقوں میں سیلاب سے 500کے قریب مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ امدادی کارکن سیلاب میں بہنے والوں کو تلاش کر رہے ہیں ۔سیلاب کو کئی دہائیوں کی تباہ کن آفت قرار دیا جارہا ہے اور قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024