کھانوں میں نمک کا کم استعمال خطر ناک بیماریوں سے بچائے

لندن(نیٹ نیوز)لندن سکول آف میڈیسن کے ماہرین کی تحقیق کیے مطابق روز مرہ خوراک میں نمک کی مقدار کم کر کے ہارٹ اٹیک اور فالج سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، نمک کی مقدار میں 15فیصد تک کمی کر کے امراض قلب سے موت کا خطرہ 40فیصد اور فالج کا 42فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔