شمالی وزیرستان آپریشن میں کئی چینی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے، چینی خبر ایجنسی کا دعویٰ

 بیجنگ (آئی این پی) چین کے خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے غیر ملکیوں میں چینی صوبے  سنکیانگ  سے تعلق رکھنے والے  دہشت گرد  بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں  پاکستانی فورسز کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہونیوالے 50 دہشت گردوں میں بعض وہ بھی شامل ہیں جو چینی صوبہ سنکیانگ میں کارروائیاں کرتے تھے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی فوج نے ایک ٹیکسٹ پیغام میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کی گئی بمباری میں چند ای ٹی آئی ایم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
چینی دہشت گرد