بھارتی فوج کا کنٹرول لائن کے قریب 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی/ سرینگر (آئی این پی )بھارتی فوج نے  مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجواری اور پونچھ میں  لائن آف کنٹرول کے قریب سے 2پاکستانی شہریوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق  وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  پاکستانی شہری محمد فریاب کوبھارتی  فوج کے اہلکارو ں نے اس وقت حراست میں لیا جب  ضلع راجوری کے جانگار پٹی میں کنٹرول لائن کے قریب سرحد پار کرنے کی کوشش کررہا تھا۔دوسرے پاکستانی شہری غلام محمد حسین کو ضلع پونچھ کے علاقے کرشن گھاٹی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔سینئر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شہریوں کو تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن سیل کے حوالے کردیا گیا ہے