اسلام میں خودکش حملے حرام، ان سے دین کی بدنامی ہو رہی ہے، خطیب مسجد اقصیٰ کا فتویٰ

برمنگھم (آن لائن) مسجد الاقصیٰ کے امام اور خطیب شیخ یوسف ابوسینا نے فتویٰ جاری کیا ہے  اسلام میں خودکش حملے حرام ہیں اور اس طرح کے واقعات سے اسلام کی بدنامی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے برمنگھم  میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا موجودہ وقت عالم اسلام کے لئے آزمائش ہے لیکن یہ بُرا وقت ختم ہونیوالا ہے۔  شام اور مصرکے حالات تشویشناک ہیں۔ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اس طرح کے حالات کام قابلہ کرنے کیلئے مسلم امہ کو اکٹھا ہونا چاہئے۔