نیٹو کی فضائی مدد طلب کرنے پر صدر کرزئی نے پابندی لگا دی

نیٹو کی فضائی مدد طلب کرنے پر صدر کرزئی نے پابندی لگا دی


کابل (اے ایف پی) افغان صدر حامد کرزئی نے افغان سکیورٹی فورسز پر حملے کی صورت میں نیٹو کی فضائی مدد طلب کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ کابل ملٹری اکیڈمی میں نوجوان فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے حملے کے دوران نیٹو کی فضائی مدد طلب کی نیٹو کے فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت 10 شہری مارے گئے۔ اس فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر شاہ پور اور 3 طالبان کمانڈر بھی مارے گئے۔ افغان صدر نے کہا کہ انہوں نے حکم جاری کر دیا ہے کہ کل سے افغان فورسز کسی بھی صورتحال میں نیٹو کی فضائی مدد طلب نہیں کر سکیں گی۔