صدر اوباما جنگی جرائم کے مرتکب ہیں : امریکی پروفیسر

 صدر اوباما جنگی جرائم کے مرتکب ہیں : امریکی پروفیسر


 واشنگٹن (آن لائن)پرسٹن یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر کارنل ویسٹ نے صدر اوباما پر جنگی جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون پروگرام کے تحت سینکڑوں بچوں سمیت بے گناہ افراد قتل عام کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرسٹن یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر کارنل ویسٹ نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں دو سو سے زائد بچے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ صدر نکسن ڈبلیو بش کے بعد اوباما دور میں بھی جدوجہد آزادی کے نام پر بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا لیکن خود وال سٹریٹ تحریک میں اس قانون کو توڑا گیا ہے ۔