شام فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں‘ ترکی کے 4 فوجی افسروں سمیت 154 افراد ہلاک

شام فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں‘ ترکی کے 4 فوجی افسروں سمیت 154 افراد ہلاک


دمشق (اے پی پی) شام میں فوج اور باغیوں میں لڑائی کے دوران ترکی کے چار فوجی افسران ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہفتے کو ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے صوبے الیپو کے شہر الباد میں گزشتہ رات سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں ‘ فائرنگ ‘ بمباری اور شدید لڑائی میں ترکی کے چار فوجی افسران بھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ باغیوں اور سرکاری فوج کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 150 سے زائد بتائی جاتی ہے ‘ باغیوں نے منراب انٹرنیشنل اینڈ پورٹ پرقبضے کی کوشش کی جس کے بعد لڑائی شروع ہوگئی تھی۔