سابق امریکی رکن کانگریس جیسی جیکسن اور اہلیہ پر کرپشن، دھوکہ دہی پر مقدمہ

سابق امریکی رکن کانگریس جیسی جیکسن اور اہلیہ پر کرپشن، دھوکہ دہی پر مقدمہ


واشنگٹن (آن لائن) امریکی پراسیکیوٹر نے گذشتہ روز امریکی کانگریس کے سابق رکن جیسی جیکسن جونیئر کے خلاف دھوکہ دہی اور سازش کے الزامات پر مقدمہ درج کرا دیا جس میں الزام ہے کہ جیسی نے انتخابی فنڈ کے سات لاکھ پچاس ہزار ڈالر اپنے ذاتی استعمال میں منتقل کئے۔ جیکسن کے فنڈز کے غلط استعمال کے بارے میں زبردست تحقیقات کے سلسلے میں اس کی اہلیہ سندرا جیکسن پر بھی انکم ٹیکس کے غلط گوشوارے داخل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جیسی جیکسن