بھارت کی حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کی صدارت 47سالہ راہول گاندھی نے سنبھال لی۔ دارالحکومت نئی دلی میںاس حوالے سے کانگریس کے صدر دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی نے جماعت کی صدارت اپنے بیٹے راہول کو سونپ دی۔ انہوں نے اس موقع پر راہول کو کانگریس پارٹی کے لیے امید کی نئی کرن قرار دیا ۔راہول گاندھی نے کہا کہ وہ خود کو ایک نظریاتی کارکن سمجھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی اختیار کردہ پالیسیوں کے نتیجے میں بھارتی عوام مشکلات کا شکار ہوتے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس جدت پسندی اور ترقی کے ذریعے ملک کو آگے لے جائے گی ۔ راہول گاندھی کا وزیراعظم نریندر مودی سے 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں مقابلہ ہوگا۔راہول گاندھی کے والد راجیو گاندھی ، دادی اندرا گاندھی اور پڑنانا جواہر لال نہرو مختلف ادوار میں بھارت کے وزیراعظم رہے تھے۔راہول 2004 میں سیاست میں آئے تھے۔انہیں جنوری 2013 میں جماعت کا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔ان کی والدہ 19سال تک کانگریس کی صدر رہی ہیں ۔گزشتہ برسوں کے دوران میں 71سالہ سونیا گاندھی خرابیِ صحت کی بنا پر اپنے صاحب زادے کو جماعت کی صدارت کے لیے آگے بڑھاتی رہی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38