فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان سے 3افراد ہلاک اور70ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔سمندری طوفان 110کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار ہواوں کے ساتھ فلپائن کے جزیروں سے ٹکرایا،جس کے بعد طوفانی بارشوںکے باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔طوفان کے ساتھ آنے والی ہواﺅں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سائن بورڈز، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے. بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔طوفان کے باعث فلپائن کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی تاہم طوفان کے باعث ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024