کیپٹن سوراب کالیا کا معاملہ پاکستان کیساتھ اٹھایا ہے: بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہاہے کہ بھارت نے کارگل سے پکڑے گئے کیپٹن سوراب کالیا کا معاملہ پاکستان کیساتھ اٹھایا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم مناسب انداز میں اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ کیپٹن سوراب اور چھ سپاہیوں کو مئی 1999ءمیں پاکستانی فوجیوں نے کارگل سیکٹر سے پکڑ لیا تھا اور بعد میں کیپٹن سوراب دوران حراست ہلاک ہو گئے جن کی لاش 9 جون 1999ءکو بھارت کے حوالے کی گئی تھی۔ بھارت الزام لگاتا ہے کہ کیپٹن سوراب پر شدید تشدد کیا گیا جس سے وہ ہلاک ہوئے اور وہ اس کی تحقیقات چاہتا ہے۔