ترکی پیٹریاٹ میزائل کی تنصیب کے بدلے افغان مشن میں کردار ادا کرے: نیٹو سیکرٹری جنرل

استنبول (آن لائن) نیٹو نے ترکی کی شام سے متصل سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے کے بدلے انقرہ سے افغانستان میں نیٹو مشن میں اہم کردار نبھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نیٹو سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسین نے سکیورٹی اور تعاون سے متعلق انیسویں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر اپنے ایک تحریری پیغام میں کہا کہ ہمارا فیصلہ یہ ظاہر کرتاہے کہ نیٹو ترکی کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کے تحت کھڑا ہے اور آئندہ سال یہ یکجہتی کا یہ جذبہ ہماری جاری کامیابی کے لیے مزید اہم ہوجائے گا۔ افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال نیٹو کے لیے اہم ہے اور ہم 2014ءکے بعد بھی افغان فورسز کی امداد جاری رکھیں گے اور مجھے امید ہے کہ ترکی بھی اس مشن میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔