اوباما چار بار حلف اٹھانے والے دوسرے امریکی صدر ہوں گے

اوباما چار بار حلف اٹھانے والے دوسرے امریکی صدر ہوں گے

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) بارک اوباما چار بار حلف اٹھانے والے دوسرے امریکی صدر ہوں گے۔ اوباما صدارت کی دوسری مدت کیلئے 20 جنوری کو وائٹ ہاﺅس میں حلف لیں گے۔ اوباما وائٹ ہاﺅس کی سیڑھیوں پر عوام کے سامنے دوبارہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔
 اور دوسری بار عوام کے سامنے حلف اٹھانے والے ساتویں صدر ہوں گے۔ فرینکلن روز ویلٹ پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے چار بار صدارتی حلف اٹھایا تھا۔ 2008ءمیں چیف جسٹس جان رابرٹس کی غلطی سے اوباما کو دوبارہ حلف لینا پڑا تھا۔