وکی لیکس کے انکشافات سے بس تھوڑی سی شرمندگی ہوئی ہے، کوئی سنجیدہ اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ جو بائیڈن

وکی لیکس کے انکشافات سے بس تھوڑی سی شرمندگی ہوئی ہے، کوئی سنجیدہ اثرات مرتب نہیں ہوئے۔  جو بائیڈن

امریکی نائب صدرجو بائیڈن غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نےکہا کہ وکی لیکس کے انکشافات سے امریکا کے کسی ملک کے ساتھ تعلقات میں دراڑ نہیں پڑی،ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک سے یہ سننے کو نہیں ملا کہ امریکا ناقابل اعتبار ہے یا امریکی حکومت نے ان کے ساتھ منصفانہ برتاؤ نہیں کیا۔ امریکی نائب صدرنے کہا کہ اتنا ضرور ہے کہ وکی لیکس کی طرف سے جاری کیے گئے کچھ مراسلے شرمندگی کا باعث بنے تاہم امریکی خارجہ پالیسی پرسنجیدہ نوعیت کے اثرات مرتب نہیں ہوئے۔