مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھرحریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھرحریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، شبیر احمد، نعیم احمد خان اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق نظربند حریت رہنماؤں نے نماز جمعہ کے بعد یوم عاشور کے ماتمی جلوس سے خطاب کرنا تھا۔بھارتی فوج نے ان رہنماؤں کو عوامی اجتماع سےگرفتارکرکےگھروں میں بند کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق دیگر حریت کارکنوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ہے۔